Select Menu

پاک اردو ٹیوب

پاک اردو ٹیوب

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے ایک روز کا استثنیٰ مل گیا


                             


















اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو نیب ریفرنسزمیں حاضری سے ایک روز کا استثنیٰ مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمدبشیر نے شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی،مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے نوازشریف اور مریم نواز کی نیب ریفرنسز میں حاضری سے 7 روز کیلئے استثنیٰ کی درخواست دائرکی،درخواست کیساتھ بیگم کلثوم نوازکی پرانی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ،وکیل امجد پرویز نے کہا کہ نئی رپورٹ کل تک آجائےگی،عدالت میں جمع کرادیں گے۔

ضرور پڑھیں:خانہ کعبہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش ۔۔۔ انتہائی خوفناک ویڈیو منظر عام پر آگئی
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی اہلیہ بیمار ہیں وہ تیمارداری کےلئے لندن میں ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں نوازشریف اپنی اہلیہ کے پاس لندن میں ہیں ،مریم نوازبھی والدہ کی تیمارداری کےلئے لندن میں ان کے پاس ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ مریم نوازاورنوازشریف کو7دن حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعدنوازشریف اورمریم نوازکوحاضری سے ایک دن کااستثنیٰ دے دیا۔

ضرور پڑھیں:” مجھے پیغام آگیا تھا کہ۔۔۔“ نااہلی کے بعد فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے، ایسی بات کہہ دی جس کی شاید عمران خان کو بھی توقع نہ ہوگی